حسن ابدال،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویزپولیس کابراہ راست جی ٹی روڈ پر آنے والے ڈمپرز کے معاملہ کا نوٹس ،کرش ڈمپرز کو متبادل راستہ فراہم کرنے کے احکامات

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویزپولیس کی جانب سے براہ راست جی ٹی روڈ پر آنے والے ڈمپرز کے معاملہ کا نوٹس ،کرش ڈمپرز کو متبادل راستہ فراہم کرنے کے احکامات ۔کرش ڈمپرز کی وجہ سے ہائی ویز پر حادثات معمول بن چکے تھے متبادل راستہ کی فراہمی سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس بیٹ 3کے ایس ایس پی وحیدالرحمن خٹک نے منوں نگر حسن ابدال کے قریب براہ راست جی ٹی روڈ پر آنے والے کرش ڈمپرز کے معاملہ کا سخی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں متبادل راستہ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

ایس ایس پی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی حامد علی بنگش اور آپریشن آفیسر یونس خٹک نے کرش ڈمپرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے براہ راست جی ٹی روڈ پر داخلہ بند کرتے ہوئے انہیں متبادل راستہ فراہم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ اورمسافروں کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویزپولیس کے ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک ، ڈی ایس پی حامد علی بنگش اور آپریشن آفیسر یونس خٹک کے اس اِنتہائی اہم اقدام کو سراہاگیا۔

اِس حوالے سے ڈی ایس پی حامد علی بنگش اور آپریشن آفیسر یونس خٹک نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرش ڈیمپرز کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر بہت سے حادثات رونما ہوتے تھے۔،کرش ڈمپرز کو فراہم کئے گئے متبادل راستہ سے حادثا ت میں نمایاں کمی ہوگی اور مسافروں کی مشکلات کا سد باب ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :