قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئی ،

(کل)پریکٹس کریگی پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا

بدھ 16 جنوری 2019 21:44

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئی ،
پورٹ الزبتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم (کل)جمعرات سے پورٹ الزبتھ میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، طلعت حسین، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شان مسعود، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :