اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

بدھ 16 جنوری 2019 23:37

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے کی کمرشل سرکاری اراضی پر تعمیر دوکانیں مسمار، قبضہ و اگزار کر والیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین خالد سنمپال نے چیف آفیسر بلدیہ رائو محمد علی ، میونسپل کمیٹی ، محکمہ مال اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کچی آبادی نزد سینما برلب سڑک 5مرلہ سرکاری اراضی جسکی مالیت 2کروڑ لاکھ روپے بنتی ہے اس پر عرصہ دراز سے قبضہ کر کے بنائی گئیں کمرشل دوکانیں بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر کے قبضہ و اگزار کروالیا۔

متعلقہ عنوان :