ریلوے نے ٹرائل کیلئے 20مسافر کوچوں پر مشتمل ٹرین کو 4ہزار ہارس پاور کے انجن کے ساتھ لاہور سے کراچی کے لئے روانہ کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 00:01

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان ریلوے نے لاہور کراچی کے درمیان میل ایکسپریس ٹرینیں 4ہزا ر ہارس پاور کے امریکن انجنوں سے چلانے کی غرض سے گذشتہ روز 20مسافر کوچوں پر مشتمل ٹرین کو تجرباتی بنیادوں پر 4ہزار ہارس پاور کے انجن کے ساتھ لاہور سے کراچی کے لئے روانہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس ٹرائل سپیشل ٹرین میں 6 ڈپٹی پرنسپل افسران موجود ہیں جبکہ یہ ٹرائل سپیشل ٹرین 18جنوری کو کراچی پہنچے گی جس کے بعد 19جنوری کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی اور 20جنوری کو لاہور پہنچے گی اور ٹرائل کامیاب ہونے کی صورت میں لاہور کراچی کے درمیان میل ایکسپریس ٹرینوں کو 4ہزار ہارس پاور کے امریکی انجنوں کے ساتھ چلایا جائے گا اور 3ہزار ہارس پاور کے چائنیز انجنوں کی مینٹینینس کی جائے گی ۔