غیر ملکی وفد کا تھانہ سیکرٹریٹ کا دورہ،ایس پی انو سٹی گیشن سید مصطفی تنویر نے وفد کو تھانے کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی،غیر ملکی وفد کو جدید ٹیکنالوجینی کے استعمال سمیت کمیونٹی پولیسنگ سے بھی آگاہ کیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) غیر ملکی وفد کا تھانہ سیکرٹریٹ کا دورہ،ایس پی انو سٹی گیشن سید مصطفی تنویر نے وفد کو تھانے کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی،غیر ملکی وفد کو جدید ٹیکنالوجینی کے استعمال سمیت کمیونٹی پولیسنگ سے بھی آگاہ کیا گیا،غیر ملکی وفد نے پولیس کی ورکنگ کو قابل تحسین قرار دیا۔ دوسری طر ف انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار خا ن نے سختی سے ہد ایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو جرائم سے پا ک کر نے اور سیکور ٹی صورت حا ل کو یقینی بنا نے روایتی طر یقوں سمیت جد ید ٹیکنا لو جی کے استعما ل کو تر جیح دی جا ئے ، بدھ کو قطر کے ایک چار رکنی وفد نے اسلام آ باد کے ما ڈل پولیس اسٹیشن سیکر ٹر یٹ کا دورہ کیا ، ایس پی انو سٹی گیشن سید مصطفی تنویر نے غیر ملکی وفد کو تھا نہ کاوزٹ کر ایا اور تھا نہ میں پولیس کی ورکنگ پر تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے فر نٹ ڈیسک ، انو سٹی گیشن رومز ، وائر لیس روم ، حو الا ت اور کیمونٹی پولیسنگ سے متعلق آگا ہ کیا ، قطری وفد کو پولیس کی طر ف سے تیا ر کر دہ سما رٹ کا ر کا بھی معائنہ کر ایا گیا ، سمارٹ کا ر پر بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا کہ یہ کا ر سیف سٹی منصوبہ سے انٹر لنک ہے اورنہ صرف سیکور ٹی صورت کی ما نٹر نگ کے لیے اسے استعما ل کیا جا رہا ہے بلکہ امن وامان کو یقینی بنا نے سمیت پولیس فورس کی ڈیو ٹیو ں کو بھی اس کا ر کے ذریعہ ما نٹیر کیا جا تا ہے ، غیر ملکی وفد نے ما ڈل پولیس اسٹیشن سیکر ٹر یٹ کی ورکنگ کو قابل تحسین قرار دیتے ہو ئے اسلام ا? باد پولیس کو دنیاکی بہتر ین پولیس قرار دیااور انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار خا ن سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کے وژن کو سرا ہا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈی ایس پی سیکر ٹر یٹ الفت عارف ، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسجد محمود سمیت دیگر افسران بھی مو جود تھے۔دریں اثنا ء آئی جی محمد عامر ذوالفقار خا ن نے تما م پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد کو جر ائم فری بنا نے کے لیے اپنی نگر انی میں ٹیکنا لو جی کے استعمال کو یقینی بنا ئیں ، جد ید ٹیکنا لو جی سے استفادہ کئے بغیر معمول کے جر ائم اور منظم جر ائم پیشہ عنا صر کو قا نون کی گرفت میں لا نا نا ممکن ہے اس لیے تما م تھا نو ں سمیت سیکور ٹی صورت حا ل کی مانٹیر نگ کے لیے بھی جدید ٹیکنا لو جی کا استعما ل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :