بلاک شناختی کارڈز کھولنے کے حوالے سے نظام کار کو سہل اور آسان بنایا جائے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا وزارت داخلہ کو حکم
جمعرات 17 جنوری 2019 14:38
(جاری ہے)
فصیح اللہ کے ضمنی سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ لوئر دیر میں 1459 کارڈز بلاک ہوئے تھے جن میں 1426 پاکستانیوں کے نہیں تھے جنہیں بلاک کیا گیا جبکہ 33 عدم حاضری کی وجہ سے بلاک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی کے ساتھ یہ معاملہ ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے گا جس پر سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ بلاک شناختی کارڈز کو کھولنے کے نظام کو سادہ اور آسان بنانا چاہیے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ نصیبہ چنا کے سوال پر وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کے 162 دفاتر کام کر رہے ہیں۔ نئے آفسز کھولنے کے حوالے سے ابھی کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے تاہم کسی رکن کی جانب سے نشاندہی یا ضرورت پڑنے پر اس حوالے سے کام ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں سے زیادہ تعداد میں لوگ مزدوری کے لئے ملک سے باہر جا رہے ہیں ان علاقوں میں پاسپورٹ فیس کم کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ مہیش کمار کے سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ تھرپارکر میں پاسپورٹ آفس کو بند نہیں کیا جارہا۔ اس معاملے پر شہریار آفریدی سے بھی بات کی جائے گی اور ان کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے ضمنی سوال پر وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ خواتین کے شناختی کارڈز کے حوالے سے تفصیلات نادرا سے حاصل کرکے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.