مہاتیر محمد چار روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 15:26

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد برطانیہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مہاتیر محمد کا وزیر اعطم بننے کے بعد برطانیہ کا یہ دوسرا دورہ ہے اس سے قبل وہ گزشتہ ماہ مئی میں آئے تھے۔ملائیشین وزارت خارجہ کے مطابق وہ برطانیہ میں اپنے دورے کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی میں جمعہ کو خطاب کریں گے اور دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل پٹریشیا سکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :