اسلام آباد بورڈ نے ماڈل ٹائون اکیڈمی کو فٹ بال میچ میں 2-0 گول سے ہرادیا

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

اسلام آباد بورڈ نے ماڈل ٹائون اکیڈمی کو فٹ بال میچ میں 2-0 گول سے ہرادیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسلام آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ٹیم نے ماڈل ٹائون اکیڈمی اسلام آباد کو فٹ بال کے پڑیکٹس میچ میں 2-0 گول سے ہرادیا۔میچ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری تھے، اس موقع پر ماڈل ٹائون و اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد اور اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچ صدیق بنگش کے علاوہ شائقین تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد بورڈ کی ٹیم کو وقفے تک 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں اسلام آباد بورڈ نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں اسلام آباد بورڈ کے ودود نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ عمران نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو مقرہ وقت تک جاری رہا۔اسلام آباد بورڈ ٹیم نے یہ میچ آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھیلا۔

متعلقہ عنوان :