ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی زیر صدارت ای کریڈٹ سکیم بارے اجلاس

جمعرات 17 جنوری 2019 18:14

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی زیر صدارت ای کریڈٹ سکیم کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ای کریڈٹ کے تحت بلا سود قرضہ کی رقوم کو زمینداروں میں خوش اسلوبی کے ساتھ تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز دیپالپور ،رینالہ ،اوکاڑہ،ایریا برانچ مینجرز،زرعی ترقیاتی بینک ،این ایس آر پی ،نیشنل بینک ،انچارج سروس سنٹر ایل آر ایم آئی ایس اوکاڑہ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :