محکمہ ماحولیات کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرضلع بھر میں بند اینٹوں کے تمام بھٹے کھل گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 18:45

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) محکمہ ماحولیات کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعدضلع بھر میں اینٹوں کے بندتمام بھٹے دوبارہ کھل گئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات نے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے 31دسمبر تک بھٹے بند کرنے کی ہدایات جار ی کی تھیں۔31دسمبر کی تاریخ گزر جانے کے بعد تمام بھٹے کھول دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سموگ کے خطرے کے باعث تمام بھٹوں کو معینہ مدت کیلئے بند کرنے کی ہدائت کی گئی تھی تاکہ ہوا میں آلودگی کا تناسب زیادہ نہ بڑھ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی بدولت سردیوں کے حالیہ سیزن میں فیصل آباد بڑی حد تک سموگ سے محفوظ رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد میںاینٹوں کے بھٹوں کی کل تعداد 467 ہے ۔ ان تمام بھٹوں کے مالکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے بھٹوں کو فوری طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں تاکہ ماحول میں کم سے کم آلودگی پیدا ہو۔انہوںنے بتایا کہ بیشتر بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ماحولیات کے تحفظ کی خاطر مخصوص مدت کیلئے بھٹوں کو بند کیا گیا تاکہ آلودگی میں اضافہ نہ ہو سکے یہی وجہ ہے کہ اس بار سردیوں کے سیزن میں فیصل آباد سموگ کی آلودگی سے پاک رہا۔

متعلقہ عنوان :