سعودی خاتون اجنبی ڈرائیور کے ساتھ سفر کرسکتی ہے

جمعہ 18 جنوری 2019 10:20

سعودی خاتون اجنبی ڈرائیور کے ساتھ سفر کرسکتی ہے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف الشبیلی نے کہا ہے کہ شہر کے اندر غیر ملکی ڈرائیور کے ساتھ خاتون سفر کرسکتی ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ یہ شرعی خلوت کے دائرے سے خارج ہے۔ اپنی بیوی کو اس طرح ڈرائیور کے ساتھ سفر کی اجازت دینے والا خاوند گناہ گار نہیں ہوگا۔ الشبیلی نے کہا کہ اندرون شہر ڈرائیور کیساتھ تنہا سفر کرتے وقت خاتون خوشبو کا استعمال نہ کرے۔ خوشبو استعمال کرنا صحیح نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :