ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شاہد اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا ‘پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

دو ہفتوں کے اندر اندر میرٹ پر نیا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن گورنمنٹ تعینات کیا جائے‘عدالت کی حکومت کو ہدایت

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن گورنمنٹ آف پنجاب شاہد اقبال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب داخل کروا دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیراز ذکاء ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن گورنمنٹ آف پنجاب شاہد اقبال کی تعیناتی قانون کے منافی کی گئی ہے،شاہد اقبال 18گریڈ کا افسر ہے جبکہ قانون کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن گورنمنٹ آف پنجاب 19 گریڈ کے آفیسر کو تعینات کیا جا سکتا ہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ شاہد اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن گورنمنٹ آف پنجاب شاہد اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر اندر میرٹ پر نیا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن گورنمنٹ تعینات کیا جائے۔