بدین میں دس ماہ سے پانی نہیں ہے بچے بھوک سے مررہے ہیں ،پورا بدین قحط سالی کا شکار ہے ،ْفہمیدہ مرزا

آٹھ اضلاع میں تین لاکھ فیملیز کو پچاس کلو گندم دی گئی ہے ، پچاس کلو گندم دینا شرم ناک ہے ، وفاقی وزیر کا اظہارخیال سپیکر نے ملک کے قحط زدہ علاقوں کی صورتحال پر وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ بدین میں دس ماہ سے پانی نہیں ہے بچے بھوک سے مررہے ہیں ،پورا بدین قحط سالی کا شکار ہے ،آٹھ اضلاع میں تین لاکھ فیملیز کو پچاس کلو گندم دی گئی ہے ، پچاس کلو گندم دینا شرم ناک ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان فہمیدہ مرز ا نے کہاکہ سینیٹ کی پسماندہ علاقوں کمیٹی نے پسماندہ علاقوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ،قومی اسمبلی کی بھی اس طرح کی کمیٹی قائم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بدین میں دس ماہ سے پانی نہیں ہے بچے بھوک سے مررہے ہیں ،بدین کی 86 دیہہ کو قحط سے متاثرہ قرار دیا ہے ،پورا بدین قحط سالی کا شکار ہے ۔انہوںنے کہاکہ آٹھ اضلاع میں تین لاکھ فیملیز کو پچاس کلو گندم دی گئی ہے ، پچاس کلو گندم دینا شرم ناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کابینہ کے بدین سے تعلق رکھنے والے وزراء صرف باتیں کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے حکمران بدین جاکر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بدین میں پانی نہ ہونے کے باعث جانور مررہے ہیں ۔سپیکر نے ملک کے قحط زدہ علاقوں کی صورتحال پر وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔