دُبئی میں سب سے زیادہ حادثات بھارتیوں اور پاکستانیوں کو پیش آتے ہیں

2018ء کے دوران سب سے زیادہ ایمبولینسز بھارتیوں کے لیے منگوائی گئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

دُبئی میں سب سے زیادہ حادثات بھارتیوں اور پاکستانیوں کو پیش آتے ہیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2019ء) دُبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز (DCAS) نے 2018کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سب سے زیادہ حادثات بھارتیوں کو پیش آئے جن کا نمبر 26,389 بتایا گیا ہے۔ اس کے بعداس فہرست میں پاکستانیوں کا نمبر آتا ہے جن کی گنتی 19,225 بتائی گئی ہے۔ مصری باشندے 8,218 کے نمبر کے ساتھ تیسرے، فلپائنی باشندے 6,143 کے ساتھ چوتھے، برطانوی 4,814کے ساتھ پانچویں، بنگلہ دیشی 4,326کی تعداد کے ساتھ چھٹے نمبر پررہے۔

سعودی باشندوں کا 4,186 کے ساتھ ساتواں، ایرانیوں کا اس فہرست میں 2,985 کے ساتھ آٹھواں، جبکہ شامی باشندوں کا 2,800کی گنتی کے ساتھ نواں نمبر ہے۔ دُبئی میں گزشتہ سال خواتین کو پیش آنے والے حادثات کی تعداد 60,745 نوٹ کی گئی جبکہ مردوں کو پیش آئے حادثات کا ہندسہ 100,478ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اماراتی باشندوں نے مختلف طبی وجوہات کی بنیاد پر 32,781مرتبہ ایمبولینسز منگوائیں۔

9,554افراد نے دل کے عارضے کے سلسلے میں ایمبولینسز منگوائیں۔ زچگی سے متعلق معاملات میں 1,905 بار ایمبولینسز منگوائی گئیں۔ اعصابی کیسز میں 23,335، نظامِ تنفس سے متعلق 8,927 ، زخم اور چوٹوں سے متعلق 58,342 مرتبہ ایمبولینس سروس حرکت میں آئی۔ ایمبولینسز صرف آٹھ منٹ کے اوسط ریکارڈ ٹائم میں مطلوبہ مقام پر پہنچ جانے میں کامیاب رہیں۔دُبئی ایمبولینس سروس کے پاس اس وقت 259 نئی کاریں بھی آ چکی ہیں۔ اس وقت 865پیرامیڈکس اس سروس سے وابستہ ہیں جن میں سے 179 خواتین ہیں۔

متعلقہ عنوان :