بھارت،جسٹس مہیشوری، جسٹس کھنہ نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بھارت میں جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف جسٹس رنجن گگوئی نے دونوں ججوں کو حلف دلایا۔اس کے ساتھ ہی عدالت عظمٰی میں ججوں کی کل تعداد اب 28 ہوگئی ہے جبکہ تین عہدے اب بھی خالی ہیں۔