جامعہ کراچی،شعبہ کیمیا ء میں نئے تعلیمی بلاک اور نوتزئین وآرائش کردہ آڈیٹوریم کاافتتاح
جمعہ 18 جنوری 2019 20:50
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونی کیرئینز کی جانب سے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا ء میں نئے تعلیمی بلاک اور نوتزئین وآرائش کردہ آڈیٹوریم کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے لئے پروفیسر اعجاز فاروقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کو اس وقت ایسے سابق طلبہ کی اشد ضرورت ہے ،جوجامعہ کراچی کی بہتری کے لئے اپنی خدمات پیش کرسکیں۔جامعہ کراچی نامساعد مالی حالات کے باوجود طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔جامعہ کراچی کو ملنے والی گرانٹ اتنی نہیں ہے کہ جس سے جامعہ کراچی کی ضروریات کو پوراکیا جاسکے ،یہ جامعہ ہم سب کی جامعہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ شہرکراچی کے دوست اور مخیر حضرات جامعہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنا کرداراداکریں کیونکہ اس جامعہ سے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے۔میں چیئر مین شعبہ کیمیاء پروفیسرڈاکٹر ماجد ممتاز کی شعبہ کے کیمیاء کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہتاہوں ،جنہوںنے شعبہ ہذا کے مسائل کو انتظامیہ کے پاس لے جانے کے بجائے ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جس کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے۔چیئر مین شعبہ کیمیاء جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ماجد ممتاز نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا جس سے نہ صرف کلاس روم کی کمی کو پوراکرنے میں مددملے گی بلکہ جدید سیمینار لائبریری اور کمپیوٹر لیب کے قیام سے طلبہ اس سے مستفید ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
-
بی آئی ایس پی کے آفیشل نمبر '8171' کے علاوہ کسی اورنمبر سے موصول ہونے والے پیغامات پربھروسہ نہ کریں، روبینہ خالد
-
مثبت معاشی اعشاریئے پاکستان کیلئے بہترمستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز
-
پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی ، حلیم عادل شیخ
-
10 سال سے یاسین ملک کو نہیں دیکھا،مشعال ملک کا ملاقات کا مطالبہ
-
چوہدری شافع حسین سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد کی ملاقات، سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا
-
تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی ، اسکے سرکردہ کارندے نفرت اوراشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں :عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلی مریم نوازشریف کا بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.