گھروں سے چوریاں کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 18 جنوری 2019 20:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پشاور پولیس نے رات کی تاریکی میں گھروں سے لاکھوں روپے رقم اور دیگر اشیا چوری کرنے میں ملوث 2 گروہوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ چمکنی کی حدود میں ہونے والی اہم کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث گرفتار ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران مسلح ڈکیتی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد دیگر وارداتیں کرنے کابھی انکشاف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ایل سی ڈی، مسروقہ پستول اور دیگر اشیا برآمد کر لی ہیں، تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مدعی قاری جہانزیب ولد فرمان سکنہ کالو خیل نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ گزشتہ شب دیگر اہل و اعیال کے ہمراہ محو خواب تھا کہ کسی نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر سے لاکھوں روپے نقد اور قیمتی طلائی زیورات چوری کر لئے، اسی طرح مدعی عبدالحمید ولد خیال میر سکنہ فتو عبدالرحیمہ نے بھی تھانہ چمکنی میں گھر سے ایک لاکھ روپے نقد اور قیمتی طلائی زیورات چوری کرنے کی رپورٹ کی تھی جن کے رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل طارق حبیب نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ کو گھروں سے چوریاں کرنے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران تفتیشی ٹیم نے گھروں سے چوریاں کرنے میں ملوث 2 گروہوں کو بینقاب کرتے ہوئے ملزمان غلام نبی، حیات اللہ پسران سعید اللہ ساکنان مہمند ایجنسی، اکرام اللہ ولد اعظم سکنہ تمبر پورہ، راحت اللہ ولد گلداد اور حیات ولد اعظم ساکنان بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، ایل سی ڈی، مسروقہ پستول اور دیگر اشیا برآمد کر لی ہیں ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :