عدالت عالیہ راولپنڈی نے ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت طلب کر لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) عدالت عالیہ راولپنڈی کے جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ڈویژن بیچ نے ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت طلب کر لیاگزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو اس کی سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت اگلی سماعت پر طلب کر لیا ہے خرم شہزاد کیانی عرصہ دراز سے گوجر خان میں چائنہ ہسپتال کے نام سے پریکٹس کر تا رہا ہے اس کے خلاف بارہ سال قبل کالے یرقان کے مریض کے رشتہ دار نے پریس کانفرنس کی تھی جو مختلف اخبارات میں شائع ہوئی لیکن خرم شہزاد نے مقامی ہفت روزہ چشم وطن کے ایڈیٹر محمد خورشید رپورٹر ارشد اور پریس کانفرنس کرنے والے شہری فیصل کے خلاف مقامی عدالت میں بیس کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کر دیا تھا جو چند برس قبل ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان نے خارج کر دیا تھا جس کے بعد خرم شہزاد کیانی نے مذکورہ افراد کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے تاہم عدالت نے گزشتہ روز دوران سماعت ہومیو ڈاکٹر کو سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت اگلی پیشی پر طلب کر لیا مدعان علیہم کی جانب سے سینئر وکلاء ایڈووکیٹ طاہر راحیل اعوان اور ایڈووکیٹ یاسر بشیر چوہدری مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں۔