انگلش کرکٹر مارک ووڈ اولی سٹون کی جگہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

لندن۔ 19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) انگلش کرکٹر اولی سٹون فٹنس مسائل کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ آل رائونڈر مارک ووڈ کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اولی سٹون کی کمر میں سٹریس فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، انجری کی وجہ سے انہیں واپس وطن بلا لیا گیا ہے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر مارک ووڈ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :