پی آئی اے کا سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پیرس اوربارسلوناکےلیےپی آئی اے کی پہلی پرواز20جنوری کو روانہ ہوگی،ترجمان پی آئی اے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 جنوری 2019 18:53

پی آئی اے کا سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لیے براہ راست پروازیں شروع ..
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) پی آئی اے نے سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس اوربارسلوناکےلیےپی آئی اے کی پہلی پرواز20جنوری کو روانہ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

تاہم قومی ائیر لائن اپنے غیر معمولی اقدامات سے مسافروں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پی آئی اے نے سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیرس اوربارسلوناکےلیےپی آئی اے کی پہلی پرواز20جنوری کو روانہ ہوگی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا بتانا تھا کہ پی کے769 اتوار کو دوپہر2بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔دوسری جانب پیرس اوربارسلونا سےسیالکوٹ کےلیےپہلی پروازپی کے770دوپہر12بجےسیالکوٹ پہنچےگی۔پی آئی اےسیالکوٹ سےیورپی ممالک کےلیےبراہ راست سروس فراہم کررہی ہے۔اعلیٰ حکومتی شخصیات سیالکوٹ ایئرپورٹ پرپہلی پروازکےمسافروں کااستقبال کریں گی۔                    

متعلقہ عنوان :