Live Updates

مریم نواز کا جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ فراہم نہ کیے جانے پر اظہار تشویش

فیملی کو نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اندھیرے میں رکھا جارہا ہے،ہمیں ابھی بھی آفیشل رپورٹس کا انتظار ہے‘ٹوئٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:37

مریم نواز کا جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے جیل حکام کی جانب سے اپنے والد نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ فراہم نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے میدیکل بورڈ نے جیل میں 16جنوری کو نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ اس طبی معائنے کے حوالے سے ہم تک جو اطلاعات میڈیا کے ذریعے پہنچی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان کی فیملی کو نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اندھیرے میں رکھا جارہا ہے،ہمیں ابھی بھی آفیشل رپورٹس کا انتظار ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات