ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 23 جنوری سے شروع ہو گا

اتوار 20 جنوری 2019 15:30

برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 جنوری سے برج ٹائون میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم جوروٹ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش کھلاڑیوں نے کیریبین میں دو پریکٹس میچوں میں بھرپور انداز سے اپنی صلاحیتوں کی جانچ کی اور اب وہ ٹیسٹ سیریز میں کالی آندھی کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 23 جنوری سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :