مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی‘ اداکارہ ایما واٹسن

اپنا ناشتہ خود بناتی ہوں ‘انڈے سے منفرد انداز میں تیار کی گئی روٹی میری پسندیدہ ہے

پیر 21 جنوری 2019 12:08

مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی‘ اداکارہ ایما واٹسن
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) فلم ہیری پورٹر کے ذریعے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی، نوجوانوں میں مقبول ہالی ووڈ اداکارہ’’ ایماواٹسن‘‘ خوبصورتی کا پیکر اورحسن ونزاکت سے بھرپورہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کی خوبصورت خواتین میں شامل ایماواٹسن مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی۔ ناشتے سے متعلق ایما کا کہنا ہے کہ اپنا ناشتہ وہ خود بناتی ہیں، انڈے سے منفرد انداز میں تیار کی گئی روٹی ایماواٹسن کی پسندیدہ ہے۔ایما کا کہنا ہے کہ وہ انڈے پھینٹ کر سالسہ اورGUACOMOLE (ایواکاڈو، لیموں کا رس اور سمندری نمک سے تیار کردہ روٹی) خود تیار کرتی ہیں، یہی ان کا ناشتہ ہے، جو اگرچہ سادہ ہے لیکن بے حد لذیذ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :