آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقوم کی تقسیم میں خوردبرد کیس میں پیش نہ ہونے پر گواہ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 22 جنوری 2019 13:40

آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقوم کی تقسیم میں خوردبرد کیس میں پیش نہ ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ایف آئی اے عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقوم کی تقسیم میں خوردبرد کے حوالے سے کیس میں پیش نہ ہونے پر مقدمے کے گواہ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی۔ سپیشل جج سینٹرل ملک محمد رفیق کی عدالت میں کیس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مقدمے کے ایک گواہ جان محمد کے متعدد طلبیوں کے باوجود پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے لیکن منگل کو بھی مقدمے کا مدعی اور گواہ جان محمد عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اس کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ امدادی رقم کی تقسیم میں 34000 روپے کی رقم خورد برد کی۔

آصف ہاشمی نے چار افراد کو امدادی رقم نہیں دی۔ آصف ہاشمی نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میں نے کئی کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی، ایف آئی اے مجھ پر 34000 ہزار روپے کی رقم میں خوردبرد کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگا رہی ہے کیونکہ جن غریب اور مستحق لوگوں میں یہ رقم تقسیم کی گئی، کاغذی دستاویزات میں ان کے انگھوٹے کے نشانات موجود ہیں جبکہ ایف آئی اے نے نادرا سے نشان انگوٹھا کو چیک تک نہیں کروایا۔ آصف ہاشمی کے مطابق کیا چیئرمین کا کام پیسے بانٹنا ہے حالانکہ پیسے تو کیشئر تقسیم کرتا ہے

متعلقہ عنوان :