بھارت فرانس سے 3000 میلان 2T ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدے گا

منگل 22 جنوری 2019 14:56

بھارت فرانس سے 3000 میلان 2T ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بھارت جنوبی ایشیاء میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے فرانس سے ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے 3000سے زائد میلان 2T ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت دفاع کے اعلیٰ سطح ایک اجلاس میں دوسری جنریشن کے میلان 2T ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل خریدنے کی تجویز پر غور کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر ایجنسی ایشن نیوز انٹرنیشنل کے مطابق یہ میزائل بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ فرانس کی ایک کمپنی کے تعاون سے تیار کر رہی ہے۔ ایجنسی نے بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارتی فوج کوتیسری جنریشن کے 70ہزارسے زائد میزائل شکن گائیڈڈ میزائلوںکی ضرورت ہے جن کی رینج زیادہ ہو ۔ میلان 2Tفرانسیسی ساختہ دوسری جنریشن کا ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ہے جو بھارت میں تیار کیاجاتا ہے جس کی رینج دو کلو میٹر ہے ۔ بھارت نے 2008میں 41سو میلان 2T میزائلوںکی خریداری کی آرڈر دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :