قصور،ماں بچے کی صحت، غذائی قلت کیوجہ سے بیماریوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے،ڈی سی قصور

منگل 22 جنوری 2019 15:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی ہے کہ ماں بچے کی صحت، غذائی قلت کیوجہ سے بیماریوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے، اس حوالے سے خواتین کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم کو تیز اور موثر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ میلنیوٹریشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی راناشہزاد احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ضلع میں نیوٹریشن ویک کے دوران ایک لاکھ سے زائد مائوں اور غذائی قلت کا شکار بچوں کو آر آئی یو ٹی ایف ساشے فراہم کئے گئے، بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سے غذائی قلت کیوجہ سے ریفر ہو کر آنیوالے بچوں کے علاج کیلئے ضلعی سطح پر کلینک میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی لیڈ ی ہیلتھ ورکرز اور لیڈ ی ہیلتھ سپروائزر ز کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جاکر خواتین کو آگاہی فراہم کریں، خصوصا پندرہ سال سے 50سال تک عمر کی خواتین پر فوکس کیا جائے۔ اس سے قبل سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید گورائیہ ، آئی ایم آر این سی ایچ کی نمائندہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :