محکمہ اینٹی کرپشن کی نقشہ فیسوں کے نادہندگان سے 1کروڑ سے زائد کی ریکوری

منگل 22 جنوری 2019 16:30

سرگودھا۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھانے کاروائی کرتے ہوئے نقشہ فیسوں کے نادہندوں سے مزید1کرڑو16لاکھ14ہزار62روپے ریکور کرلیے۔قبضہ مافیا سی477کنال10مرلے مالیتی12کرڑو29لاکھ روپے کی سرکاری اراضی واگزا کروالی ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضانے نقشہ /کنورژن فیسوں کے نادہندوں کے خلاف سرگودھا ڈویژن میںکارئوائیاں شروع کی ہوئی ہیں جس سے کارپوریشن کے نادہندوں سے پہلے ہی10کرڑو6لاکھ31ہزار4سو 80روپے کی ریکور ی کی جا چکی ہے۔

آج مزید1کرڑو16لاکھ14ہزار62روپے ریکور کیے گئے ہیںجس میں کارپوریشن سرگودھا کی انکوائری عروج الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)اور نثار احمد جوئیہ، سپرنٹنڈنٹ، اینٹی کرپشن سرگودھا کے پاس زیر سماعت ہے جنہوں نے دوران ِانکوائری مالک دارارقم سکول سیٹلائٹ ٹائون سے 39لاکھ98ہزار2سو58روپے کے چیک کی صورت میںریکوری وصول کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تحصیل سائیوال، تحصیل بھلوال اور تحصیل سلانوالی کی کارپوریشن کے نقشہ /کنورژن فیسوںکے نادہندوں کے خلاف انکوائریاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اصغر کر رہے ہیں جنہوں نے مجوعی طور پر چاروں تحصیلوں سی76لاکھ15ہزار8سو4روپے ریکور کیے ہیں۔

ان میں سے تحصیل سائیوال کی کارپویشن کے نادہندوں سے 6لاکھ روپے، تحصیل بھلوال سی61لاکھ94ہزار4سو39روپے اور تحصیل سلانوالی کی کارپوریشن کے نادہندوں سی8لاکھ21ہزار3سو70 روپے ریکور کیے ہیں۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کے ویژن کے مطابق سرگودھا ڈویژن میںسرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بھی گھیرا تنک کیا ہوا ہے جس میں ضرار احمد سرکل آفیسر اور نثار احمد جوئیہ سپرنٹنڈنٹ اینٹی کرپشن سرگودھا نے چک نمبر98جنوبی میں13کنال سرکاری اراضی جس کی مالیت 5کرڑو2 لاکھ روپے ہے جس پرابراہیم شاہ نامی شخض نے عرصہ درازہ سے قبضہ کیا ہوا تھا اُس نے وہاں پر8دوکانیںبنائی ہوئیں تھیں اور باقی رقبہ کے گرد چاردیواری بنائی ہوئی تھی جسے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے واگز کروالی گئی ہے۔

اس کے علاوہ احسان اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن نے چک نمبر51شمالی میں274 کنال اور چک نمبر54الف میں190کنال10مرلے جس کی مالیت7کرڑو27لاکھ90ہزار روپے ہے قبضہ مافیا سے ضلعی انتظامیہ سے مل کر واگزار کروالی لی۔اینٹی کرپشن سرگودھااپنی کاروائیاں پورے ڈویژن میں بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔