عارف والا، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

منگل 22 جنوری 2019 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اور سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 81/EB میں کاشتکار گلزاراحمد کے گھر میں پولیس وردیوں میں ملبوس درجن ڈاکوگھرکی دیوار پھلانگ کرداخل ہوگئے اور خواتین کی مزاحمت پر زد وکوب کرکے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر کمرے میں بندکردیا اور الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی ،اڑھائی تولے طلائی زیوراور سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ نواحی گائوں 141/EBکے نزدیک موٹرسائیکل سوار محمدطارق سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر10000 روپے نقدی چھین لی ڈاکوجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :