وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے چار رپورٹیں سینیٹ میں پیش کر دیں

منگل 22 جنوری 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایوان بالا میں چار رپورٹیں پیش کر دی گئیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017ء سینٹ میں پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 14 اکتوبر 2018ء کو 35 حلقوں میں آئی ووٹنگ پائلٹ ٹیسٹ رپورٹ بھی سینٹ میں پیش کی۔ وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت پر سالانہ رپورٹ برائے سال 2017ء اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017ء بھی سینٹ میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :