مظفرگڑھ، طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کیلئے ضلعی انتظامیہکا انقلابی قدم

منگل 22 جنوری 2019 18:50

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلع مظفرگڑھ کے طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع کے طلبہ کو مقابلے کے امتحانات خاص طور سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں معاونت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کالجز کے طلبہ کی کونسلنگ کی جائے گی اور انھیں مقابلے کے امتحانات میں حصہ لینے کے حوالے سے رہنمائی اور ترغیب دی جائے گی۔

اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ, ڈی پی او مظفرگڑھ, اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران مختلف کالجز میں جاکر طلبہ کو لیکچر دیں گے اور طلبہ کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس سلسلے کا پہلا سیمینار 26 جنوری صبح 10 بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں منعقد ہوگا جس میں اعلیٰ افسران طلبہ کو لیکچر دیں گے۔