اجمل وزیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مقرر

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میںگورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجمل وزیر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر کی حیثیت سے قبائلی اضلاع کے صوبے میں انضمام کے بعداس فیصلے کے تناظر میں جاری عمل کی نگرانی کریں گے ، علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کے ترجمان کی حیثیت سے انکی ذمہ داریاں برقرار رہیں گی ۔