Live Updates

عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں،،جیل میں ٹرائل ہوا اور 15 روز میں سزائیں دی گئیں، وکلا کو پیش نہیں ہونے دیا گیا،سینیٹ میں اظہار خیال

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 14:15

عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں،،جیل میں ٹرائل ہوا اور 15 روز میں سزائیں دی گئیں، وکلا کو پیش نہیں ہونے دیا گیا، پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین سیاسی انتقام لیا گیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران بیرسٹرعلی ظفر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قانونی چھوڑیں سیاسی طور پر دیکھیں تو کیا ایک بڑی جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں ملنی چاہیے؟پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین لی گئیں۔ الیکشن کمیشن چاہتا ہے پی ٹی آئی سیاسی عمل سے باہر نکل جائے، 3 بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے اب پھر الیکشن کمیشن نے اعتراض کردیا، سیاسی انتقام جاری رہا تو ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ایران اور اسرائیل کےمعاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں۔سینیٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ 2 سالوں میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، نہ بحث کرائی گئی نہ بلز پڑھنے دیے گئے، ہمیں جہالت اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنا ہے، ہمیں انہی دو مسائل کا سامنا ہے۔بعد ازاںپاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو رویہ بدلنے اور آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ آصف زرداری نے جو کہا ہے اسے خوش آمدید کہنا چاہیے، آصف زرداری نے سب کو دعوت دی ہے، انہوں نے تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی یا کسی ایک جماعت نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے، آصف زرداری نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ آصف زرداری نے جو کہا اس پر عمل کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانی ضرور دی ہے لیکن ملک کے وقار کو نیچا نہیں دکھایا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات