بورے والا،بارش کے پانی اور سیوریج سسٹم بند ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

منگل 22 جنوری 2019 19:10

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گذشتہ روز ہونے والی ایک بارش نے میونسپل کمیٹی کی طرف سے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا پول کھول کے رکھ دیا۔ بارش اور سیوریج کا گندہ پانی شہر کی اہم شاہرایوں اور نواحی بستیوں میں گندے جوہر کا منظر پیش کرنے لگا۔

(جاری ہے)

گندگی اور کیچڑ نے سڑکوں اور گلیوں سے گزرنا محال کر دیا۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بارش کے پانی میں شامل ہونے سے ہر طرف بدبو اور بیماریاں پھیلنے کا سبب بننے لگی۔اس بدترین صورتحال میں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی وہاڑی اور چیئرمین بلدیہ سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔