سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول قواعد کے خلاف تعمیر کردہ تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

پانچ عمارتیں سیل ،کئی مکانات مالکان کے نام نوٹسز بھی بھجوائے گئے

منگل 22 جنوری 2019 20:10

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سوا گارڈن سو سائٹی میں تجارتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول قواعد کے خلاف تعمیر کردہ تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری گزشتہ روز بھی بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے پانچ عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ کئی مکانات مالکان کے نام نوٹسز بھی بھجوائے گئے تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے گزشتہ دو روز سے ایکسپرس وے پر واقعہ سوا گارڈن میں تجارتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول قواعد کے خلاف تعمیر کردہ گھروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے گزشتہ دو روز کے دوران پانچ گھر سیل کئے گئے جبکہ درجنوں افراد کو نو ٹس بھی دیئے گئے ہیں دوسری جانب سوا گارڈن انتظامیہ اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کا آپریشن صرف غریب اور نچلے طبقے کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں کئی مزید گھر تعمیر ہیں جو تجارتی سرگرمیوں میں بھی استعمال ہو رہے ہیں اور بلڈنگ کنٹرول قواعد کے بھی خلاف ہیں تاہم بااثر شخصیات کی وجہ سے سی ڈی اے کا عملہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہا ۔

ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :