تجاوزات کے خلاف آپریشن،بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آٹھ شیڈز مسمار،چھ ٹرک سامان ضبط

منگل 22 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) عدالت عالیہ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ ٹرک سامان اپنے قبضہ میں لئے اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آٹھ شیڈز مسمار کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم سی آر ترجمان کے مطابق چیف آفیسر شفقت رضا کی سربراہی میں منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں جن میں مری روڈ،کمرشل مارکیٹ،راجہ بازار،لیاقت روڈ،کری روڈ اور اقبال روڈ کی مارکیٹوں و فٹ پاتھ پر قائم کی گئی تجاوزات ختم کرتے ہوئے چھ ٹرک سامان جن میں ریڑھیاں اور سٹالز شامل ہیں اٹھا کر ضبط کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن ان علاقوں میں دکان مالکان کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کر کے تعمیر کئے گئے آٹھ شیڈز بھی مسمار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :