وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہسپتال میں زخمی بچے کو پھول پیش نہیں کرنے چاہئے تھے :ریاض فتیانہ

منگل 22 جنوری 2019 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہسپتال پھول لیکر نہیں گئے تھے ، یہ الگ بات ہے کہ کسی نے پکڑا دیئے اور وزیر اعلیٰ نے پیش کردیئے ، وزیر اعلیٰ کو یہ پھول پیش نہیں کرنا چاہئے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی ہم کو ورثے میں ملی ہے اور ہم اس میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہسپتال پھول لیکر نہیں گئے تھے وہ سانحہ ساہیوال میں زخمی بچوں کی عیادت کرنے گئے تھے ، یہ الگ بات ہے کہ کسی نے پکڑا دیئے اور وزیر اعلیٰ نے پیش کردیئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کویہ پھول پیش نہیں کرنا چاہئے تھے ، عثمان بزدار کی نیت ٹھیک ہے ، وہ ایک شریف آدمی ہیں ، کسی چھوٹے اہلکار نے ہوشیاری دکھائی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کو پھول پکڑا دیئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی نے قانون بنایا تھا کہ سیدھی گولی مارو ، ہم اب چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں۔