سپیس ٹیکنالوجی اور سائنسز کا موثر استعمال ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور شماریات ڈویژن مخدوم خسرو بختیارکا مشاورتی سیمینار سے خطاب
جمعرات 24 جنوری 2019 15:58
(جاری ہے)
سیمینار کا اہتمام سپارکو نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا تھا جس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے سیکرٹریز اور نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین سپارکو نے کمیشن کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سپیس ٹیکنالوجی اور ایپلیکیشنز کے استعمال سے گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اور تازہ سیٹلائٹ امیجری کے استعمال سے گورننس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ضروری خدمات فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی فصلوں کے سائز، پانی کا بہاؤ، معدنیات کو نکالنے اور دیگر قدرتی وسائل کے لئے استعمال کرنی چاہے، اس کے علاوہ جنگلات اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی بہتر منیجمنٹ بھی کی جاسکتی ہے جس سے سماجی و معاشی فائدے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان طریقوں کو عالمی سطح پر بھی اپنایا گیا ہے اور بہت سے ممالک ان ٹیکنالوجیز کے استعمال سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکو مت کی اولین ترجیح تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی اس سلسلے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی اور بہتر فیصلہ سازی کے لئے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کرے گی۔ جدید جیو سپیشیل ٹیکنالوجیز جیسے کہ سیٹلائیٹ کی تصویر ، جغرافیائی معلومات کے نظام اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹ کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ شفافیت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے نیشنل سپیس ایجنسی سپارکو کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کمیشن جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور اسکے فروغ کے لئے اپنا کام جاری رکھے گا جس سے عوام کی بہتری کے ساتھ ساتھ معیشت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.