راس الخیمہ کا مشہور ریستوران گندی غذا کی بناء پر بند کر دیا گیا

ال عفراء پبلک کچن میں صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص پائے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 24 جنوری 2019 17:05

راس الخیمہ کا مشہور ریستوران گندی غذا کی بناء پر بند کر دیا گیا
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری 2019ء ) راس الخیمہ کی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک مشہور ریستوران ال عفراء پبلک کچن پر چھاپہ مارا گیا جہاں صفائی اور استعمال ہونے والی خوراک کا معیار انتہائی ناقص اور مضر صحت پایا گیا۔ اتھارٹی کے مطابق کچن کے فرش پر ہی چکن کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔ جبکہ آس پاس صفائی کا انتظام بھی بہت ناقص تھا۔

اس حوالے سے اتھارٹی کی جانب سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں پتا چلتا ہے کہ ملازمین حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناقص طریقے سے غذا تیار کر رہے تھے۔ یہ ویڈیو پوسٹ ہوتے ساتھ ہی وائرل ہو گئی۔ ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ یہاں کے ملازمین صفائی سُتھرائی کے اصولوں سے بالکل عاری معلوم ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ میونسپلٹی نے شکایت کے موصول ہونے کے بعد اس ریستوران کی بندش کا حکم دے دیا اور اس کی انتظامیہ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

میونسپلٹی کے مطابق یہ ریستوران اس وقت تک بند رہے گا جب تک جرمانے کی ادائیگی نہیں ہو جاتی اور یہاں پائی جانی والی حفظانِ صحت کی خلاف ورزیاں ختم نہیں کر لی جاتیں۔ بندش کی زد میں آنے والے اس ریستوران کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہیں۔ راس الخیمہ کے شہریوں نے میونسپلٹی کی اس کارروائی کو بہت زیادہ سراہا ہے۔ اس ریستوران کے مالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں اُس کی جانب سے دوبارہ خلاف ورزی سامنے آئی تو ایسی صورت میں اُس کا ریستوران مستقل طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔

راس الخیمہ میونسپلٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی ریستوران میں کوئی خلاف ورزی پائی جائے تو ایسی صورت میں 07-2466666 پر اطلاع دی جا سکتی ہے یا پھر [email protected] پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :