منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، 15ملزم گرفتار

جمعہ 25 جنوری 2019 20:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئی15ملزما ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے خانزیب 300 گرام چرس ، شمروز سے 230 گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے حسن سے 220 گرام چرس ، عاطف سے 205 گرام چرس ، تھانہ گوجر خان نے وسیم سے 10 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے عظیم سے 10 لیٹر کھلی شراب ، احتشام سے 10 لیٹر کھلی شراب ، جمیل مسیح سے 5 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے ضمیر سے 6 لیٹر کھلی شراب ، ابرک سے 20 بوتل شراب ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے طارق سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 روند ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے حیدر سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے حید ر سے 01 عدد پستول 30 بو ر معہ 01 روند ، عمر سے 01 عدد آہنی مکا اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے خانزادہ سے 100 عدد پتنگیں اور 05 ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :