ضلع ہرنائی میں خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے نماز استسقااداکی گئی

اتوار 27 جنوری 2019 19:10

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2019ء) ضلع ہرنائی میں خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے مرکزی عیدگاہ مسجد میں نماز استسقااداکی گئی جس کی امامت مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز استسقاء اداکرنے کے بعد ضلع ہرنائی سمیت صوبہ بھر میں خشک سالی کے خاتمہ اور باران رحمت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ،اس موقع پر مولانا عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ تعالی سے بخشش کی دعاکرنی چائیے بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ سے اجتماعی توبہ و استغفار کی ضرورت ہے مولانا عزیز نے کہاکہ جو قوم عشر اور زکوة کی ادائیگی چھوڑ دیں اللہ تعالی ان پر بارشوں کا سلسلہ روک دیتاہے مولانا عبدالعزیزنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے میں لوگ اپنی مال ودولت سے صدقہ وخیرات ،زکوة دینا چھوڑے دیتے ہے تو اللہ تعالی ان کی پیدوارختم کرکے قحط میں مبتلاکرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺنے اپنے دور میں بھی باران رحمت کیلئے باہر نکلیں اور دعاکی ہمیں بھی اپنے آقادوجہاں کی نقش قدم پر چلتے ہوئے باران رحمت کیلئے دعاکی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعاکرنی چائیے نماز استسقا ء اور اجتماعی کے بعد 50 دیگوں کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔