’’آپ کی ٹائی دیکھ کر مجھے رحمن ملک کی یاد آگئی‘‘

منگل 29 جنوری 2019 21:03

’’آپ کی ٹائی دیکھ کر مجھے رحمن ملک کی یاد آگئی‘‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2019ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کوڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں اسپیکر آغا سراج درانی بڑے خوشگوار موڈ میں تھے اور انہوں نے جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے ٹائی بہت خوبصورت پہنی ہوئی ہے اورآپکی ٹائی دیکھ کر مجھے رحمان ملک کی یاد آگئی ہے جس پر عارف جتوئی مسکرانے لگے اور انہوں نے اپنی ٹائی کی تعریف کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔#