پاک بحریہ کی کثیر القومی مشق امن 19 کا انعقاد امن کیلئے متحد کے نصب العین کے تحت ہو رہا ہے، ترجمان پاک بحریہ

ٹرین کی روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن کراچی پر پاک بحریہ کے بینڈ نے ملی نغموں کی خصوصی دھنیں پیش کیں،بیان

ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

پاک بحریہ کی کثیر القومی مشق امن 19 کا انعقاد امن کیلئے متحد کے نصب العین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ رواں مہینے پاک بحریہ کی کثیر القومی مشق امن 19 کا انعقاد امن کے لئے متحد کے نصب العین کے تحت ہو رہا ہے - ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کو مشق امن 19 کے بینرز سے سجا کر روانہ کیا گیا- ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ٹرین کی روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن کراچی پر پاک بحریہ کے بینڈ نے ملی نغموں کی خصوصی دھنیں پیش کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ مشق امن میں چالیس سے زائد ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں - ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ امن بینرز آویزاں کی ہوئی ٹرین کا مقصد اندرون ملک امن کا پیغام دینا ہی- ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم سب امن کے قیام اور فروغ کے لیے متحد ہیں

متعلقہ عنوان :