ایکسپو سنٹر سے رنگ روڑ کیلئے نیا روڑ بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے ایکسپو سنٹر سے رنگ روڑ کیلئے نیا روڑ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست پنجاب یونیورسٹی کے ملازم ملک منیر احمد نے دائر کی جس میں پنجاب حکومت ،صوبائی وزیر ہائوسنگ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیا روڑ بنانے سے یونیورسٹی کے متعدد ٹیچرز اپنے پلاٹوں سے محروم ہو جائیں گے، ایل ڈی اے نے پلاٹ کو بیچنے اور گھر تعمیر کرنے سے روک دیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ مالکان کو متبادل پلاٹ بھی نہیں دیئے جارہے ہیں۔درخواست میں نیا روڑ بنانے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔