پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبد الحمید صابری انتقال کر گئے

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبد الحمید صابری گذشتہ روز انتقال کر گئے۔مولانا عبد الحمید صابری جامع مسجد معاذ بن جبل ؓ کے خطیب اور مہتمم بھی تھے۔

(جاری ہے)

مولانا عبد الحمید صابری کے انتقال پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمودا شرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا اسعد حبیب شاہجمالی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسعد زکریا، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا نعمان حاشر ، چوہدری شبیر یوسف گجر ، مولانا عثمان بیگ فاروقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد حسین درخواستی ، مولانا احسان احمد حسینی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد شکیل قاسمی اور دیگر قائدین اور کارکنان نے انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبد الحمید صابری نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی ہے ، مولانا عبد الحمید صابری کی اسلام اور پاکستان سے محبت لازوال تھی ، پاکستان علماء کونسل نے 08 فروری 2019ء کو مولانا عبد الحمید صابری کی یاد میں تعزیتی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :