عالمی جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری، یورپی رہنما خوف زدہ

معاہدے کا خاتمہ یورپی یونین کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے،سابق جرمن وزیرخارجہ

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے آئی این ایف معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد یورپی رہنما تشویش کا شکار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس پیش رفت سے دنیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل کے مطابق معاہدے کا خاتمہ یورپی یونین کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ ان کے بقول اس طرح یونین تقسیم بھی ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی خارجہ اور سلامتی کی مشترکہ پالیسیوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکا نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی ( آئی این ایف )معاہدے سے دو فروری 2019ء کو دستبردار ہونے کا اعلان کیا ۔