کوہاٹ سمیت کئی جنوبی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ہفتہ 2 فروری 2019 19:19

کوہاٹ سمیت کئی جنوبی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) کوہاٹ سمیت کئی جنوبی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوگوں میں شدید خوف و ہراس آیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام تقریباً 5بج کر 20 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ اپنے گھروں اور کاروباری مراکز سے نکل کر کلمہ طیبہ کا وردکرنے لگے۔ کوہاٹ کے علاوہ دیگر جنوبی اضلاع بنوں ‘ لکی مروت ‘ کرک اور ہنگو سے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔بتایاجاتا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.7 تھی۔

متعلقہ عنوان :