پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے.محمداورنگزیب
جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے،انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں، پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا، معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا کردارانتہائی اہم ہے. وفاقی وزیر خزانہ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 6 جولائی 2026
16:32
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے، انفرادی طور پر کی جانے والی یہ انوسٹمنٹ فائدہ مند ہوگی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، نوجوان خصوصا جین زی کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا، انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں، پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا، معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے. قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ انوسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی، جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نامعلوم افراد نے نصیر آباد میں 132 کے وی بجلی لائن کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کر دیا
-
غیر ملکی خواتین اجتماعی زیادتی کیس: ایک غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
سندھ میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
-
رضا ڈار گینگ کے BOSS کا آپریشن تھیٹر قائم کرکے شہریوں کے گردے نکالنے کا ہولناک انکشاف
-
سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا . سپریم کورٹ نے صوابی اراضی معاوضہ کیس میں کے پی کے حکومت کی اپیلیں مسترد کردیں
-
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
-
اسلام آبادہائیکورٹ، نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی پراپرٹیز نیلامی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
-
علاقائی جنگوں کے باعث افغانستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات کی تجارت مفلوج
-
گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس؛ ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ منظور، شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے.محمداورنگزیب
-
کبھی کبھی چھوٹوں کی وجہ سے بڑے بدنام ہو جاتے ہیں، رضا ڈار کیس سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب
-
ذاتی مفادات‘ دھڑے بندیاں:تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے پی کے میں کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.