امریکا یورپ میں میزائل نظام نصب کرے گا تو روس بھی ایسا کرے گا، پیوٹن

درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیدیا،روسی صدر کا انتباہ

اتوار 3 فروری 2019 12:30

امریکا یورپ میں میزائل نظام نصب کرے گا تو روس بھی ایسا کرے گا، پیوٹن
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2019ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکا یورپ میں درمیانے فاصل تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کرے گا تو ماسکو بھی ایسا کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہاکہ روس سپر سانک سمیت نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ امریکا کے ساتھ ہتھیارو ں کی روک تھام سے متعلق بات چیت آغاز نہ کی جائے۔انھوں نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن یہ بات زور دے کر کہی کہ روس اپنے یورپی حصے میں ان ہتھیاروں کو اس وقت تک نصب نہیں کرے گا جب تک امریکا ایسا نہیں کرتا ہے۔