سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد

ورلڈ کپ 2019ء کیلئے سرفراز کا کپتان نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے، سابق ہیڈ کوچ

بدھ 6 فروری 2019 15:29

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وقاریونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز کے نام اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے سرفراز کا کپتان نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان بننا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میری نیک خواہشات سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، ٹرافی گھر لانے کے لیے سرفراز احمد میں صلاحیتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :