اختیارات سے تجاوز کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 6 فروری 2019 18:49

اختیارات سے تجاوز کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اختیارات سے تجاوز کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ سماعت کے دور ان عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے وارنٹ کی متعلقہ سفارتخانے سے تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 25فروری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔